پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی دورہ انگلینڈ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کی تیاری کیلئے سخت محنت کررہی۔ دورہ انگلینڈ اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کی فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
بیٹنگ کنسلٹنٹ باسط علی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔ فاسٹ بولر سمیعہ صدیقی کہتی ہیں کہ وہ اپنی لائن لینتھ پر توجہ دے رہی ہیں ۔ سمیعہ صدیقی وکٹ کیپر ربیعہ شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردینگی۔
ربیعہ شاہ ٹرینر راشد قریشی کے مطابق کھلاڑی مکمل فٹ ہوں تو طویل عرصے تک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ راشد قریشی قومی ویمنز ٹیم دورہ انگلینڈ میں انگلش ٹیم اور آئرلینڈ سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اور آئرلینڈ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز رانڈ میں حصہ لے گی۔