کراچی (جیوڈیسک) کراچی متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کے اغوا اور قتل کے خلاف کل ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ کل کاروبار بند رکھیں۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں آخر ہم اپنے کارکنوں اور ہمدردوں کی لاشیں کب تک اٹھاتے رہیں گے۔ دریں اثنا ایم کیو ایم کے پرامن یوم سوگ پر آل تاجر اور ٹرانسپورٹ اتحاد نے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔