کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Bahria Town

Bahria Town

کراچی (جیوڈیسک) مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے بعد کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

بحریہ ٹاون کراچی میں تعمیر ہونے والی گرینڈ جامع مسجد کا سنگ بنیاد بحریہ ٹاون کے معمر ترین مزدور نوشیروان نے رکھا۔ 73 نوشیروان بحریہ ٹاون میں مزدور کی حیثیت سے ملازم ہیں ۔50 ایکڑ رقبے پر تعمیر ہونے والی گرینڈ مسجد میں بیک وقت دو لاکھ افراد نماز ادا کر سکیں گے۔

جامع مسجد کے ساتھ اسلامک جامعہ، اسلامک لائبریری اور اسلامک ریسرچ سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ گرینڈ جامع مسجد کو بحریہ ٹاون کی سب سے اونچی پہاڑی پر قائم کیا جا رہا ہے۔ مسجد کو پانچ سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔