کراچی : زخمی نیوی افسر عظیم حسین دم توڑ گئے

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے کیماڑی میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالے نیوی کے افسر عظیم حسین انتقال کر گئے۔ستائیس فروری کو کمانڈر عظیم حسین اپنی ڈیوٹی پر منوڑا جا رہے تھے کہ کیماڑی کے گیٹ نمبر پندرہ کے قریب ان کی کار پر فائرنگ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تھے اور پی این ایس شفا میں زیر علاج تھے تاہم آج صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق عظیم حسین کا مہران حملے کی تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔