کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے عوام کو بجلی کی ترسیل کرنے والا واحد ادارہ کے الیکٹرک دن بہ دن بہتری کی جانب گامزن ہے جس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ سال 2009 میں ادارے کے لائن لاسسز اور چوری جہاں 36 فیصد تک بڑھ چکی تھی۔
سال 2016 میں گھٹ کر صرف 22 فیصد رہ گئی۔ کے الیکٹرک کو ہونے والے نقصانات میں کمی اور پیداوار میں اضافے کے باعث اس وقت کراچی کے 61 فیصد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ کراچی کے صنعتی علاقوں میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔