کراچی : آئی آئی چندریگر روڈ پر نوجوان کے قتل کیخلاف لاش رکھ کر احتجاج

Protest

Protest

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کلا کوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دکان پر موجود نوجوان جہانزیب جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کے بعد ورثاء اور علاقہ مکینوں نے لاش کے ہمراہ آئی آئی چندریگر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ رینجرز سے مذاکرت کے بعد لواحقین نے اجتجاج ختم کر دیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ٹریفک جام کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔