کراچی : زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت دس دسمبر تک ملتوی

Zahra Shahid

Zahra Shahid

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی، تفتیشی افسر نے مقدمے کا حتمی چالان پیش کیا۔

عدالت نے مفرور ملزمان جنید، عرفان لمبا، طارق نواب اور آصف گنجا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

گرفتار ملزمان راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دس دسمبر تک ملتوی کر دی۔