کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لانڈھی کے قریب فرید اور زکریا ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
بتایا گیا ہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرینوں کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، حادثے کے بعد پورے ملک میں ٹرینوں کی آمد و رفت کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا گیا۔
پاک فوج کے جوان بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں و میتوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے کام میں حصہ لیا۔ اعلیٰ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔