کراچی چڑیا گھر نے بڑے جانوروں کو میڈیکل کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کاموں کا آغاز کردیا

KARACHI ZOO

KARACHI ZOO

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر نے بڑے جانوروں کو میڈیکل کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کاموں کا آغاز کردیا ۔ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان کا کہنا ہے کہ بنگال ٹائیگر کے مرنے کے بعد کراچی چڑیا گھر میں موجود ہاتھی ،شیر ،ٹائیگر ،بن مانس ،لنگور کے سال میں 2بار بلڈ ٹیسٹ لیئے جائیں گے اور اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچیکے ڈاکٹر کاظم ،پرائیویٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اسماء گھی والا ،ڈاکٹر قاسم پیرزادہ ،وائلڈ لائف کے ڈاکٹر منظور اور کراچی چڑیا گھر کے پہلے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کے قریشی سے بھی کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے رائے لی ہے۔

تمام ڈاکٹرز نے کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا ۔ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان کے مطابق تمام بڑے جانوروں کے بلڈ ٹیسٹ شہر کے بڑے نجی ہسپتال سے کروائے جائیں گے تاکہ قبل ازوقت ان کی بیماری کے بارے میں علم ہوسکے واضح رہے کہ اس وقت کراچی چڑیا گھر میں 2ہاتھی ،4شیر ،3ٹائیگر،ایک بن مانس ،ایک لنگوراور 6کینڈا کی بلی پوما موجود ہے ۔