کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سرجانی ٹاون میں دہشتگرد موٹرسائیکل میں بم نصب کر کے لے جا رہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد 5 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق موٹرسائیکل کے مختلف پارٹس کے اندر بارودی مواد بھرا گیا تھا جس کو ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذرایعے جوڑا گیا تھا۔ سولجر بازار میں ایس آئی یو پولیس سے مقابلے کے دوران ایک بھتہ خور ہلاک ہو گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ہلاک ملزم بھتہ خوری کی متعدد ورداتوں میں ملوث تھا۔ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ٹارگٹ کلرز سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سرجانی اور خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے چھاپے مار کر ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب بلدیہ داود گوٹھ میں فائرنگ سے نثار جاں بحق ہوا۔ ناظم آباد نمبر 7 میں چھریوں کے وار سے عبدالقدیر جاں بحق ہوا ہے۔