کراچی : اغواء برائے تاوان، قتل کے تین ملزمان کو سزائے موت

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل کے 3 ملزموں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان شہزاد، فرحان اور شجاعت نے 17 اگست 2010ء کو چاولوں کے تاجر محمد نواز کو اغواء کر کے ایک کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا تھا اور بعد میں ملزمان نے 19 لاکھ روپے تاوان وصول کر کے تاجر کو قتل کر دیا تھا۔ائیر پورٹ پولیس نے ان ملزموں کو گرفتار کیا تھا۔