کرک: گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے کرنے والوں پر پولیس کا دھاوا

 Gas Load Shading

Gas Load Shading

کرک (جیوڈیسک) کرک میں لوگ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف گھروں سے نکلے تو صدام چوک میدان جنگ بن گیا ٹرانسمیشن لائن پر قبضے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ رہی۔ پولیس نے خٹک اتحاد کے صدر سمیت چونتیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کر دیئے گئے۔

ایف سی بھی طلب کر لی گئی۔ شہر چوتھے روز بھی مکمل طور پر بند رہا۔ شیر جوان حق مانگنے والوں پر ٹوٹے تو کسی نے گھروں میں چھپ کر پنا لی کوئی گلیوں میں دوڑیں لگواتا رہا۔

ڈنڈا ڈولی دیکھ کر ثابت ہو گیا کہ پولیس پولیس ہی ہوتی ہے وہ پنجاب کی ہو یا پھر تبدیلی کا نعرہ لگاتی خیبر پختونخوا حکومت کے ماتحت۔