کرک : آئل ٹینکراور ٹریلر میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق

Karak

Karak

کرک (جیوڈیسک) کرک میں آئل ٹینکر اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر اسپینا کے مقام پر پیش آیا۔

تیز رفتار آئل ٹینکر اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے اور دونوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے حادثے کی جگہ پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔