کرک: نجی اسکول کے باہر دھماکا، 13 بچوں سمیت 15 افراد زخمی

Kark

Kark

کرک (جیوڈیسک) کرک میں نجی اسکول کے باہر بارودی مواد کے دھماکے میں 13 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

علاقہ دہب میں ایک نجی اسکول کے باہرگیٹ کے پاس نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے 13 بچے اور قریبی ہی موجود 2 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔