شاہراہ قراقرم اور حسین آباد کے درمیان 8 سال سے زیر تعمیر پل گر گیا

Bridge

Bridge

گلگت (جیوڈیسک) گلگت کے قریب شاہراہ قراقرم اور حسین آباد کے درمیان8سال سے زیر تعمیر پل تکمیل کے آخری مرحلے میں گر گیا۔خضر آباد آر سی سی پل کے نام سے زیر تعمیر پل کی تعمیر 2007ء میں شروع ہوئی تھی۔

پل کی تکمیل کیلئے تین سال کا عرصہ مقرر کیاگیا تھا،پہلے پل کی لاگت ڈھائی کروڑ روپے رکھی گئی تھی،پل کے تعمیراتی کام میں بار بارتعطل پیدا ہوا اور پل کی لاگت بڑھا کر پہلے 5 کروڑ اور بعد میں 8 کروڑ کردی گئی۔

یہ پل حسین آباد،خانہ آباد اور مایون کی 10 ہزار آباد ی کو شاہراہ قراقرم سے منسلک کرنے کیلئے تعمیر کیا جارہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پل کے گرنے کی وجہ ناقص تعمیراتی مٹیریل ہے، پل کے زیادہ تر حصے ٹوٹ کردریا ئے ہنزہ نگر میں گر گئے ہیں۔