قراقرم ایکسپریس کے علاوہ تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 57 فیصد تک کمی

Karakoram Express

Karakoram Express

لاہور (جیوڈیسک) ریلوے کی انکوائری کمیٹی نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو قرار دے دیا۔ ریلوے نے عید سے پہلے ہی ریل پر سفر کرنے والوں کے لئے عیدی کا اعلان بھی کیا۔ قراقرم ایکسپریس کے سوا تمام ٹرینوں کی کرایوں میں ستاون فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے کا ذمہ دار ٹرین ڈرائیور کو قرار دیتے ہوئے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے۔

کہ اسسٹنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے ملک بھر میں چلنے والی قراقرم ایکسپریس کے علاوہ تمام ٹرینوں کے کرایوں میں ستاون فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر نے جہاں دسمبر سے قبل فریٹ ٹرینوں کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ کرنے کاعندیہ دیا وہیں مالی سال کے اختتام سے قبل پینتس ارب کے خسارے کو ختم کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ سے پچھتر انجنوں کی خریداری کا معاملہ ختم ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے سیاسی بھرتیوں اور تقرروتبادلے نہ کرنے کا اعلان کیا۔