واقعہ کربلا انسانیت کا مکمل فلسفہ ہے، امام حسین نے ظلم کیخلاف سمجھوتہ نہ کرنے کا درس دیا۔ نشاط ضیا قادری
Posted on November 12, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا انسانیت کا مکمل فلسفہ ہے، حسینیت کے فلسفے پر عمل کر کے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہوکر ہی ہم اسلامی کی سربلندی اور حق پرستی کے پرچم کو بلند کرسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے علماء اکرام و ذاکرین اور ماتمی جلوسوں کے منتظمین کے ہمراہ شہزادہ قاسم کی یاد میں سادات کالونی امام بارگاہ قدیمہ سے کاظمین سادات کالونی تک برآمد ہونے والے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کیا نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ آج دنیا میں بسنے والا ہر مسلمان سیدنا حضرت امام حسین اور شہداء کربلا کا احسان مند ہے امام حسین نے دین کی بقاء کے لئے اپنے اور اپنے اہل خانہ کی قربانی دی اور تاریخ اسلام میں ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ شہادت ایک اعلیٰ منصب ہے ہر مسلمان کو اس کی آرزو کرنی چاہیئے بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے علماء اکرام اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اتحاد و یکجہتی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے۔
قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکرو فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اتحاد و بین المسلمین کے فروغ اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی خدمت پر شب روز کوشاں ہیں اور انشا اللہ عوام کے تعاون کے ذریعے محرم الحرام کے دورا ن فلسفہ حسینیت پر عمل پیرا ہوکر مکمل اتحاد و یکجہتی اور ہم آہنگی کی فضاء کو برقرار رکھا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com