شہدا کربلا نے جان کا نذرانہ پیش کر کے ثابت کر دیا کہ مسلمان مر سکتا ہے جھک نہیں سکتا، عقیل خان کالمسٹ

Aqeel Khan

Aqeel Khan

لاہور (پریس ریلیز) عقیل خان چئیرمین ایکشن کمیٹی وائس آف یوتھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرقہ واریت، مذہبی منافقت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مذہبی رواداری ، اخوت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میںعقیل خان کا کہنا ہے شہدا کربلا نے اسلام کی خاطر جان دیکر ثابت کردیا کہ مسلمان مر سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا۔ پاکستان تاریخ کے کٹھن دور سے گزر رہا ہے فلسفہ حسین پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ تمام اختلافات بھلا کر پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا یوم عاشورہ کو اسلام میں بہت اہمیت حاصل ہے۔

سی سی پی کے ایکشن کمیٹی کے چئیرمین وسیم نذر نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمانوں کو حضرت امام حسین کی قربانیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ شہادت امام حسین سے درس ملتا ہے کہ کفار کے آگے جھکنا منظور نہیں گردن کٹوانا منظور ہے۔ سی سی پی کے صدر حافظ جاوید الرحمن قصوری نے اپنے بیان میں کہا اسلام نے ہمیشہ قومی یکجہتی کا درس دیا ہے۔ شہدا کربلا کی عظیم قربانیوں نے مسلمانوں کو جینے کی نئی راہ دکھائی ۔ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے دین کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔کالمسٹ ملک ساجد اعوان نے کہا کہ ہمیں اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا چاہیے۔ شہدا کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کو قیامت تک کیلئے زندہ کر دیا۔