کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ معرکہ کربلا حق و صداقت کی تاریخ کا روشن با ب ہے امام حسین اور ان کے رفقاء نے میدان کربلا میںاسلام کا پرچم سربلند رکھنے کے لئے سر کٹا کر جرات اور شجاعت کی منفردمثال قائم کی شعار اسلام کی بقا ء اور سربلندی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ان کی تعلیمات امن و محبت عدل و انصاف رواداری اور قربانی پر مبنی ہے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں عشرہ محرم کے حوالے سے 6محرم الحرام کے ماتمی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے منتظمین اور عزادار تنظیموں کے ذمہ دران سے گفتگو کرت ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معرکہ کربلا بلا تفریق رنگ ونسل پوری انسانیت کے لئے قابل تقلید ہے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے کہاکہ وہ ماہ محرم الحرام کے دوران فلسفہ شہادت پر عمل کرکے فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیں ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کیا جائے۔
تفرقہ پیدا کرنے والوں کا متحد ہوکر محاسبہ کیا جائے اس موقع پر منتظمین جلوس نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی ہدایت پر حق پرست اراکین اسمبلی اور کارکنان نے امام بارگاہوں اور جلوسوں کی حفاظتی انتظامات اور محرم کے دوران بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا گیا ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عزاداران کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک کی خصوصی ہدایت پر فرقہ ورانہ ہم آةنگی اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لئے شب روز اپنی کاشوں کو بروئے کار لارہے ہیں اور انشا اللہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے باہمی تعاون کے ذریعے ماہ محرم الحرام کے دوران قیام امن اور مثالی معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔