کاردشیان نے بیٹی کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

Kardsyan

Kardsyan

امریکی (جیوڈیسک) اداکارہ کاردشیان نے اپنی بیٹی کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی۔ نیویارک امریکی ٹی وی سٹار اور ماڈل کم کاردشیان نے اپنی بیٹی کے شوٹ کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی۔ کم کاردشیان اور ان کے پارٹنر کین ویسٹ حال ہی میں ایک بیٹی کے والدین بنے ہیں۔

امریکہ کی مقبول ترین شخصیات میں شمار ہونے والی کم کاردشیان کی بیٹی کو بھی ان کے برابر شہرت مل رہی ہے تاہم اس کی ابھی تک کوئی واضح تصویر حاصل نہیں کرسکا۔

آسٹریلیا کے ایک میگزین نے اس مقصد کیلئے کم کاردشیان اور کین ویسٹ کو ان کی نومولود بیٹی سمیت فوٹو شوٹ کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی پیشکش کی جسے دونوں نے ٹھکرا دیا۔ کم اور کین کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ اپنی بیٹی کے چھوٹے چھوٹے کام کرنے میں مصروف ہیں اور ان کے پاس انٹرویو دینے اور فوٹو شوٹ کروانے کیلئے وقت نہیں ہے۔