ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کوئین کرینہ کپور کے مداحوں کی فہرست میں سونم کپور بھی شامل ہو گئی ہیں۔ سونم کا کہنا ہے کہ وہ کرینہ کے سٹائل سے بے حد متاثر ہیں۔ ممبئی کرینہ کپور کے مداحوں کی تعداد میں کبھی کمی نہیں آئی۔
اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ اداکارہ سونم کپور ہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ کرینہ کے سٹائل کی بے حد مداح ہیں اور انہی جیسا ہونا چاہتی ہیں۔ کرینہ کپور کے فیشن اور سٹائل پر ایک کتاب بھی شائع ہو چکی ہے۔