ممبی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے فلم ’’دبنگ2‘‘میں سلمان خان کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کے بعد اس طرح کی پرفارمنس سے انکار کردیا تھا نے حال ہی میں فلم گبر کے لیے آئٹم سانگ عکس بند کروادیا ہے۔
اس سلسلہ میں کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ میں نے فلم دبنگ میں آئٹم سانگ ’’فیویکول سے‘‘ کرنے کے بعد مستقبل میں اسی طرح کی پرفارمنس نہ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا مگر میری دوست شبینہ خان نے مجھے اپنی فلم میں آئٹم سانگ کرنے کا کہا چونکہ میں اسے کسی صورت میں انکار نہیں کرسکتی تھی اس لیے میں نے اس کی خواہش کو پورا کردیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی فلم کے لیے آئٹم سانگ کرنا کوئی بری بات نہیں کیونکہ یہ موجودہ دور میں تقریباً ہر فلم کا ضروری حصہ تصور کیا جاتا ہے اور جس فلم کا آئٹم سانگ بہترین ہوتا ہے وہ یقیناً باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہے۔ شوہر سیف علی خان کی طرف سے آئٹم سانگ سے منع کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے مجھ پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔
ہم دونوں میں اپنے شوبز کیرئیر کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی ہے اور انھوں نے کبھی میرے کسی فلم میں ، کسی اداکار کے ساتھ یا کسی گانے پر خصوصاً آئٹم سانگ کرنے سے منع نہیں کیا میں شوبز میں اپنی مرضی کی مالک ہوں اور اس بات کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ جب شبینہ خان نے مجھے اپنی فلم میں آئٹم سانگ کرنے کا کہا تو انکار نہیں کرسکی۔