ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا انکم ٹیکس ہیک کرنے والے فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے ممبئی سائبر کرائم میں انکم ٹیکس کی معلومات چرانے کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی تھی۔ جس کے مطابق اداکارہ کا انکم ٹیکس اکاؤنٹ ہیک کرکے غلط معلومات درج کی گئی تھیں۔
تاہم اب ممبئی سائبر کرائم نے انکم ٹیکس اکاؤنٹ ہیک کرنے اور معلومات چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔