ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپورکے نخرے ساتویں آسمان کو چھونے لگے، یکے بعد دیگرے کئی بڑی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
بالی وڈ کی بیبو شادی کے بعد تو پیا کے گھر کی ہی ہو کر رہ گئیں، پانچ ماہ میں چھ بڑی فلمیں ریجکٹ کر دیں۔ کہتی ہیں پندرہ سال بالی وڈ میں کام کیا، اتنا تو حق ہے مجھے،،۔
اچھی فلم نہیں ملی تو گھر بیٹھ کر کتابیں پڑھوں گی۔کرینہ نے کہا سیف بھی ان کے اس لائف سٹائل پر خوش ہیں۔