ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور نواپ پٹودی خاندان کی بہوکرینہ کپور خان جو پہلے بھی ’’فیوکول سے‘‘ اور ’’ہلکٹ جوانی‘‘ جیسے آئٹم سانگ میں اپنے جلوے دکھا چکی ہیں ایک مرتبہ پھر آئٹم سانگ کرنے کے لیے تیار ہوگئی ہیں اور اس مرتبہ وہ فلم گبر میں آئٹم سانگ کریں گی ۔
زرائع کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور خان جلد ہی آئٹم سانگ کی شوٹنگ کے لیے پونے پہنچ جائیں گی دوسری طرف فلم کے کوریو گرافر وشو دیوا کا کہنا ہے کہ ’’ گبر ‘‘ میں ایک آئٹم سانگ بھی شامل کیا جارہا مگر ابھی میں اس اداکارہ کا نام نہیں ظاہر کرسکتا جس پر یہ گانا عکس بندکیا جائے گا مگر یہ طے ہے کہ گانے کی عکس بندی جلد ہی کی جائے گی۔
ہداتیکار اے آر مرگادوس کی تامل فلم ’’رامنا‘‘ کے ہندی ریمیک کے پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی ہیں اور اس کی ہدایات کرش دے رہے ہیں جب کہ اکشے کمار اور شروتی ہاسن اس فلم مین پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں پرکاش راج، سونوسود ، کیکتن دھیر اور گوووند نامدیو شامل ہیں۔فلم کا میوزک موسیقار جوری ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے ۔کہانی کے مطابق اکشے کمار جو فلم میں کرپشن کے خلاف ذاتی فوج ’’اینٹی کرپشن فورس‘‘ چلانے والے ’’گبر سنگھ راجپوت‘‘ کا کردار ادا کررہے ہیں اور اپنی اس فورس کے ساتھ مل کر معاشرے میں موجود کالی بھیڑوں کو چن چن کر پرسرارطریقے سے ہلاک کرتے ہیں۔