ممبئی (جیوڈیسک) کرینہ کپور نے کہا ہے کہ شادی کے بعد فلموں کے انتخاب کے معاملے میں میری ترجیحات میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ کرینہ کپور نے یکے بعد دیگرے کئی بڑی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
انھوں نے جن لوگوں کی فلموں میں کام کرنے سے منع کر دیا ہے ان میں سجائے گھوش، کرن جوہر، بجوئے نامبیار اور زویا اختر جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ وہ کہتی ہیں ’’میں نے گزشتہ پانچ ماہ میں چھ فلمیں ریجکٹ کی ہیں۔
کیونکہ میں ایسی کوئی فلم نہیں کرنا چاہتی جوگریٹ نہ ہو‘ مجھے خوشی ہے کہ میں کچھ نہیں کر رہی ہوں بس گھر پر بیٹھ کر کتاب پڑھوں گی‘‘۔ انھوں نے مزید کہا ’’سیف کہتے ہیں کہ اپنا سر نیچے کرو اور جو پسند نہیں۔
اسے نہیں کہہ دو۔ بھئی اس انڈسٹری میں مجھے 15 سال ہو گئے ہیں، اتنا کرنے کا تو حق ہے مجھے‘‘۔ کرینہ کپور کی آنے والی فلم روہت شیٹی کی ’’سنگھم ریٹرنز‘‘ ہے جو 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔