ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی متعدد فلموں میں شوخ مزاج کردار ادا کرچکی ہیں اور ایک مرتبہ پھر وہ نئی آنے والی فلم میں ایک اور نٹ کھٹ کردار ادا کر نے کے لیے بے تاب ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے نئی آنے والی فلم “ویرہ دی شادی” کے لیے ویرہ کا مرکزی کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی ہے اور اس کردار کے لیے وہ کافی پرجوش بھی ہیں جب کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکو بھی فلم کے ہدایت کار کی جانب سے ویرا کے کردارکے لیے منتخب کیا گیا تاہم کرینہ کی ہاں کے بعد اس کے کردار کے لئے انہیں ہی فائنل کرلیا گیا۔
فلم “ویرہ دی شادی” کی کہانی چاردوستوں کے درمیان گھومتی ہے جوکہ دہلی سے یورپ جاتے ہیں جب کہ ان کے اس ٹرپ کا اختتام ویرہ کی شادی پرہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپوران دنوں اپنی نئی آنے والی فلم “اڑتا پنجاب” کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ 17 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔