ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی شوخ اور چلبلی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان کی فلم میں آئٹم سانگ کرنے سے انکار کر دیا۔ کہا جا رہا تھا کہ کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کی نئی فلم ہیپی اینڈنگ میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین آئٹم سانگ کریں گی۔
تا کہ فلم باکس آفس پر کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرے لیکن ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو میں کرینہ کپور نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے شوہر سیف علی خان کی فلم میں ایک بھی آئٹم سانگ نہیں کریں گی۔ اس حوالے سے تمام خبریں غلط ہیں۔ کرینہ کپور اس سے پہلے ہلکت جوانی اور فیوی کول جیسے آئٹم سانگ میں پرفارم کرکے شائقین کیدل موہ چکی ہیں۔