کرینہ کپور کی مقبولیت کم، معاوضہ بھی کم کر دیا
Posted on January 9, 2014 By Majid Khan شوبز
Kareena Kapoor
ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ کرینہ کپور کی گزشتہ سال دو فلمیں گوری تیرے پیار میں اور ستیاگرہ ریلیز ہوئی۔ دونوں فلمیں کچھ خاص بزنس نہ کر سکیں۔
بیبو نے معروف ٹی وی کمپنی کے ایک کمرشل میں کام کرنے کا معاوضہ تین کروڑ روپے لیا ہے۔
اس سے پہلے کرینہ کسی بھی کمرشل کے لیے معاوضہ چار سے پانچ کروڑ لیتی تھی۔ بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے فیس کم لینے کی وجہ اداکارہ کی حالیہ ناکام فلمیں ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com