ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی شادی کی تصدیق کرینہ کپور نے لر دی، کہتی ہیں دلہن کے لئے خاص لہنگا بھی تیار کروا لیا۔
کترینہ اور رنبیر نے اسپین میں ایک ساتھ چھٹیاں کیا گزاریں ہر طرف ان کی شادی کی خبروں کی دھوم مچ گئی۔
فلمی جوڑی نے کئی مواقع پر انکار کیا لیکن سچ تو یہ ہے دونوں کی شادی کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں جس کی تصدیق بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بھی کی ہے۔
کرینہ کپور کا کہنا ہے وہ رنبیر اور کترینہ کی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے تو دلہن کترینہ کیف کیلئے شادی کا خوبصورت ترین لہنگا بھی تیار کروا لیا ہے جبکہ شادی کے موقع پر پرفارم کرنے کیلئے وہ ان دنوں آئٹم سانگز کی ریہرسل کر رہی ہیں۔