ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ بے بو کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے فرسٹ کزن رنبیر کپور کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کو بیتاب ہیں۔ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ وہ گزشتہ دس سالوں کے دوران انڈسٹری کے تمام سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہیں لیکن اب انکی خواہش ہے کہ وہ کسی فلم میں اپنے فرسٹ کزن رنبیر کے ساتھ لیڈ رولز میں نظر آئیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہدایت کارہ زویا اختر دونوں اداکاروں کو اپنی فلم میں بھائی بہن کے کردار کی پیشکش کر چکی ہیں تاہم دونوں کے حد درجے مصروف شیڈول کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ کرینہ ماضی کے معروف اداکار رندھیر کپور جبکہ رنبیر رشی کپور کے صاحبزداے ہیں۔