ممبئی (جیوڈیسک) کرینہ کپور کی نٹ کھٹ اداں ،عمران خان کی شرارتوں سے بھرپور بالی وڈ فلم “گوری تیرے پیار میں کا چلبلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بالی وڈ فلم گوری تیرے پیار میں ایک ایسی سرپھری لڑکی کی کہانی ہے جو اچانک شہر کی زندگی چھوڑ کر بھارتی گجرات کے ایک گاں میں رہنے پہنچ جاتی ہے۔
فلم میں کرینہ کپور نے شوخ و چنچل حسینہ سے گاں کی سیدھی سادھی مٹیاربن کر خوبصورت اداکاری کی ہے، جسے شائقین بیحد سراہیں گے۔اس کا دوست اسے واپس لانے کیلئے گاں جا پہنچتا ہے جہاں اسے دلچسپ وعجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عاشقی ٹو سے شہرت پانے والی اداکارہ شردھا کپور بھی فلم میں جلوہ گر دکھائی دیں گے۔ بائیس نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم کا ٹریلر دیکھ کر شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں کھل اٹھی ہیں۔