ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ کرینہ کپور نے پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے نامور ہدایت کارشعیب منصورکی بڑی مداح ہیں وہ ایک بہترین ہدایت کار ہیں جنہوں نے بہترین فلمیں بنائیں لہٰذا وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی بھی خواہش رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ہدایت کارشعیب منصور نے “خدا کے لیے” اور”بول” جیسی فلمیں اورمتعدد مقبول ٹی وی سیریلز بنائے ہیں۔