میری کرینہ کپور کے ساتھ جوڑی فلاپ رہی، شاہد کپور

Kareena Shahid Kapoor

Kareena Shahid Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ وہ اور کرینہ کپور ایک فلاپ جوڑی ہیں۔ ان کے پرستاروں نے کبھی ان دونون کو اکٹھا پسند نہیں کیا۔ یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی شاہد کپور کا کہنا تھا۔

کہ ہم دونوں نے فدا، 36 چائنا ٹاؤن اور چھپ چھپ کے میں بھی ایک ساتھ کام کیا مگر جب وی میٹ کو چھوڑ تینوں فلاپ ترین رہی کیونکہ لوگوں کو ہم دونوں کی جوڑی پسند نہ آئی تھی لیکن فلم جب وی میٹ میں ان کی جوڑی کو غلطی سے پسند کرلیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ مذکورہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوسکتی تھی لیکن اس وقت فلم ساوریا اور اوم شانتی اوم کی ریلیز کی وجہ سے ان کے پاس فلم کی نمائش کے لیے 2 ہفتے کا وقت تھا۔