ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہے جس کے بعد وہ رواں سال ہی ماں بن جائیں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی لیکن اداکارہ کی جانب سے ہمیشہ ہی ماں بننے کی بجائے کیرئیر کو فوقیت دیئے جانے کا برملا اظہار کیا گیا جب کہ گزشتہ دنوں بھی ماں بننے کی خبروں پر اداکارہ کی جانب سے 2 سال انتظار کرنے کا کہا گیا تھا تاہم اب ایک خبر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے بعد رواں سال اکتوبر میں اداکارہ کے ماں بننے کے امکانات ہیں جب کہ گزشتہ دنوں دونوں میاں بیوی چھٹیاں منانے لندن گئے تھے جسے کرینہ کپور کو آرام دینے کے لیے دورہ کہا گیا تھا تاہم اب اداکارہ یا ان کے خاندان نے کرینہ کے حاملہ ہونے کی خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔