ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان اور بڑے بیٹے تیمور کے ہمراہ چھوٹے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔
کرینہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ میرا چھٹی کادن کچھ ایسا ہے، آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
شیئر کی گئی تصویر میں سیف علی خان اور تیمور علی خان کے ہمراہ کرینہ کے چھوٹے بیٹے کو فیروزی لباس میں زمین پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے تاہم دوسرے بیٹے کے چہرے پر ایموجی موجود ہے۔
کرینہ کی تصویر کو کچھ ہی گھنٹوں میں قریباً 5 لاکھ مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے۔
خیال رہے کہ کرینہ اور سیف کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں برس فروری کے مہینے میں ہوئی تھی۔