کرینہ کو ستیاگرہ کیلئے محنت کرتے دیکھ کر سیف پریشان

Kareena

Kareena

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ اداکار سیف علی خان “ستیاگرہ”میں کردار نبھانے کے لئے کرینہ کپور کی محنت دیکھ کر تشویش کا شکار ہو گئے۔ ستیاگرہ میں کرینہ کپور صحافی بنی ہیں اور بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے اداکارہ دن رات محنت میں مصروف ہیں۔ بیبو کے شوہر اپنی اہلیہ کی اس قدر محنت سے پریشان ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کرینہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ متوسط طبقے کے کرپشن کے خلاف احتجاج پر بنی ایکشن فلم ستیاگرہ کے ہدایتکار پرکاش جھا ہیں۔