کارگل سیکٹر میں برفانی تودے گرنے سے 2 بھارتی فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک

Kargil Sector

Kargil Sector

مقبوضہ کشمیر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں لداخ کے قریب کارگل سیکٹر پر برفانی تودے گرنے سے دو بھارتی فوجیوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارگل سیکٹر میں کیمپ پر برفانی تودہ گرا جس سے دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع Kulgam میں بھی برفانی تودہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

چار افراد Kaksar کے علاقے میں تودہ گرنے سے ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے کئی گھر بھی دب گئے۔ سو سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔