ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیکئی سالوں کی خاندانی خلش کے بعد بلا آخر امیتابھ بچن اور کپور خاندان میں ذاتی معاملہ رفع دفع ہوہی گیا جس کے بعد پہلی بار کرینہ کپور خان اور امیتابھ بچن ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ فلم ساز و ہدایت کار پرکاش جھا کی نئی پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلم ستیا گرہ : ڈیمو کریسی انڈر فائر کے ٹریلر کے بعد فلم کے ٹائٹل سونگ کی ویڈیو سمیت ڈائیلاگ پروموز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
پرسوں جوشی کے تحریر کردہ رگھوپتی راگھو کے بولوں پر مبنی اس گانے کو راجیو سندریساں، شیوم پھاٹک اور شویتا پنڈت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ اپنی تحریک چلاتی نظر آرہی ہے۔ تامل فلم کو کی ریمیک ستیا گرہ : ڈیمو کریسی انڈر فائر میں امیتابھ بچن اورکرینہ کپور خان کے ساتھ اجے دیوگن، ارجن رامپال، منوج باجپائی اور امریتا راو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
کرپشن اور سماجی ناانصافیوں کے خلاف متوسط طبقے کی بغاوت کے گرد گھومتی اس فلم میں کرینہ کپور کو بین الاقوامی صحافی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس کو پرکاش جھا کے ساتھ رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ 30 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی اس فلم کا میوزک موسیقار جوڑی سلیم سلیمان نے ترتیب دیا ہے جو یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت 30 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔