کرینہ اور ریتک روشن 12 سال بعد ایک بار پھر اکھٹے

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور 12 سال بعد ایک بار پھر ریتک روشن کے ساتھ جوڑی بنائیں گی۔ فلمساز کرن جوہر کی فلم “شدھی” میں کرینہ کو لیڈنگ رول ملا ہے۔

اس فلم میں ریتک روشن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ دونوں اداکار 12 سال بعد ایک فلم میں کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل کرینہ اور ریتک روشن فلم ”کبھی خوشی کبھی غم” میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔