ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپوراور ان کے سابق شوہر سنجے کپور کے درمیان علیحدگی کے معاملے پر سمجھوتہ ہو گیا ہے۔
دونوں نے طلاق کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ عدالت نے انھیں طلاق سے قبل اپنے خانگی امور طے کرنے کا وقت دے رکھا تھا۔گزشتہ روز دونوں نے عدالت کو اپنے درمیان ہونے والے سمجھوتے سے آگاہ کر دیا۔
جس کے بعد ان دونوں کے درمیان طلاق میں حائل قانونی رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔ سمجھوتے کے تحت بچے کرشمہ کپور کے پاس رہیں گے جب کہ کشمہ کپور شوہر اور ساس کیخلاف گھریلو تشدد کے کیس سے بھی دستبردار ہو جائیں گی۔