ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے پہلے شوہر سجنے کپور سے طلاق کے کچھ روز بعد ہی دوسری شادی کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی کرشمہ کپور نے اپنے پہلے شوہر سنجے کپور سے طلاق کے کچھ ہی روز بعد ایک نامور فارما سوٹیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندیپ توشنی وال سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ کرشمہ اور سندیپ کی ملاقات دونوں کے قریبی دوستوں کے ذریعے ہوئی اورسندیپ بھی اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے چکے ہیں۔
دوسری جانب کرشمہ کے پہلے شوہر سنجے کپور کے بارے میں بھی اس قسم کی اطلاعات ہیں کہ وہ پریا سچ دیو نامی خاتون سے جلد شادی کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی شادی 2003 میں ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان اختلافات کے بعد چند روز قبل ہی طلاق کے معاملے پر ہونے والے اختلافات طے پائے تھے۔