کروڑ لعل عیسن کی خبریں 27/01/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) علاقہ مجسٹریٹ سول جج کروڑ نے ایس ایچ او کو آئیندہ صرافہ ایسوسی ایشن کے خلاف قلندرہ جات بھجوانے سے روک دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کروڑ کی طرف سے سناروں کو گائے بگاہے قلندرے بنا کر عدالت میں بھجوا دیئے جاتے ہیں۔ جس پر گزشتہ روز شیخ محمد عارف محبوب ایڈووکیٹ نے علاقہ مجسٹریٹ سول جج مجیب اللہ ایس ایچ او کی جانب سے بار بار دکانداروں کو تنگ کرنے کیلئے قلندرہ جات بھجوانے سے آگاہ کیا اور التماس کی کہ پولیس کو منع کیا جائے۔ جس پر علاقہ مجسٹریٹ نجیب اللہ خان نے ایس ایچ او کروڑ کو قلندرے بھجوانے سے سختی سے منع کر دیا۔ اس موقع پر سیف اللہ اور شیخ عاطف فدا زرگر یونین کے نمائندے موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) شدید دھند اور سردی کے باعث کاروبار زندگی معطل ، لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے۔ سفری سہولیات میں مشکلات، خشک لکڑی اور گھریلو گیس کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ سے لوگ پریشان۔ بیماریوں میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے شدید دھند اور سردی کی لہر نے تمام شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بے بس کر دیا۔ ٹرانسپورٹ سمیت پرائیویٹ گاڑیوں اور خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کو سخت مشکلات کا سامنا۔ دن بھر حدِ نگاہ تک دھند کے باعث حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ خشک لکڑی 4 سو کی بجائے ساڑھے 5 سوپے جبکہ گھریلو گیس کا سلینڈر 14 سو روپے کی بجائے 17 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جو کہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں گزشتہ 2 سال سے کوئی لیڈی وومین میڈیکل آفیسر اور چلڈرن اسپیشلسٹ موجود نہیں۔ اسی طرح ہسپتال میں ای این ٹی سپیشلسٹ ، فزیشن ، ریڈیالوجسٹ ، پتھالوسٹ، آرتھوپیڈک سرجن کی سیٹیں ہسپتال کے قیام سے لیکر آج تک خالی پڑی ہیں۔ لیکن عرصہ 20 سال گزرنے کے باوجود کسی سیاستدان نے اس پر توجہ نہیں دی جس کے باعث مریضوں کو لیہ ریفر کر دیا جاتا ہے۔ یہ بات مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر طارق پہاڑ نے اپنے ایک بیان کے ذریعے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے کہی۔ انہو ں نے کہا کہ کروڑ ہسپتال میں گزشتہ کئی سالوں سے ہومیوپیتھک اور شعبہ طب میں ادویات موجود نہیں جس کے باعث عملہ آرام سے بیٹھ کر لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کر رہا ہے۔ اور عوام کو کچھ فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کروڑ ہسپتال میں ایلوپیتھک ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھک اور شعبہ طب میں ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 سال سے کروڑ ہسپتال میں کوئی لیڈی ڈاکٹر ( وومین میڈیکل آفیسر ) موجود نہیں۔ جبکہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود چلڈرن اسپیشلسٹ بھی تعینات نہیں کیا گیا۔ جس سے چھوٹے بچوں کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شہریوں کے وفد نے جب ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی سے اس سلسلہ میں ملاقات کی تو انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اعلیٰ حکام کو لکھا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر محبوب حسنین نے کہا کہ اس وقت کروڑ ہسپتال پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کی 5 کروڑ روپے کی گرانٹ سے نئے ایمرجنسی بلاک اور ایمرجنسی روم کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بہت سی وکنسیوں پر ڈاکٹر اور دیگر عملہ تعینات ہو جائے گا۔ جس سے مسائل میں کمی آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) تمام انبیاء کرام عظمت والے ہیں۔ لیکن تاریخ انبیاء میں اس شان اور عظمت کے ساتھ کسی نبی کا میلاد نہیں منایا گیا۔ اولیاء اللہ نے آقائے دوجہاں نبی کریمۖ کے سچے دین کی ترویج و اشاعت کے ذریعے پیغام پہنچایا۔ آپۖ کی ولادت با سعادت کے صدقے 70 ہزار بیٹے پیدا ہوئے اور ظلمت کے اندھیروں میں اجالا ہوا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے بستی احمد گنڈا میں حاجی غلام شبیر پلہیار کے ہاں منعقدہ جلسہ عید میلادالنبیۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمۖ نے سجدہ میں گڑگڑا کر اور آپۖ کے نواسے نے کربلا میں سر کٹا کر اسلام کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ آپۖ کی آمد سے اندھیروں میں اجالا ہوا اور ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے۔ ہمیں حدود و قیود میں رہتے ہوئے میانہ روی کا عمل جاری رکھنا ، میلاد النبیۖ کے پاکیزہ ایام میں گانا بجانا غل گپاڑہ ، مستورات کا بازاروں میں آنا سراسر حرام ہے۔ بھنگ شراب کے نشوں میں بد مست لوگوں کو تعویز دینے اور دم درود کرنے والے پیرو! شرم کرو۔ عمل سے ہی زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی۔ انسان کی عزت خان ، چوہدری ، ملک ، تھند ، جھکڑ اور سواگوں کی خوش آمد میں نہیں بلکہ تقویٰ اور پاکیزگی میں ہے۔ ہمیں ان لوگوں کی خوش آمد کی بجائے خدا اور اس کے رسولۖ کی خوش آمد کرنی چاہیئے۔ تمام انبیاء کرام عظمت والے ہیں۔ لیکن تاریخ انبیاء میں اس شان اور عظمت کے ساتھ کسی نبی کا میلاد نہیں منایا گیا۔ حضور نبی کریمۖ کے سچے غلاموں حضر صدیق اکبر ، حضرت عمر فاروق ، حضرت عثمان غنی ، حضرت علی المرتضیٰ ، حضرت داتا علی ہجویری ، حضرت فرید الدین مسعود شکر گنج ، حضرت شاہ شمس تبریز ، حضرت نور محمد مہاروی ، حضرت حمید الدین سیالوی ، حضرت مہر علی گولڑوی ، حضرت خواجہ غلام حسن سواگ ، حضرت لعل عیسن نے آقائے دوجہاں نبی کریمۖ کے سچے دین کی ترویج و اشاعت کے ذریعے پیغام پہنچایا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آج ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کر اپنی زندگیاں گزاریں تو ہمیشہ کامیابی و کامرانی ہمارے قدم چومے کی۔ جن قوموں نے اپنے اسلاف کو چھوڑا وہ ذلیل و رسواء ہوئی۔جبکہ جنوبی پنجاب کے معروف نعت خوان حاجی نذیر احمد نذیر ، ڈاکٹر صفدر کوکب اور غضنفر خان سیہڑ و دیگر نے ہدیۂ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر حافظ رحمت اللہ ، حاجی دوست محمد سمیت دیگر افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ روز انجمن مہریہ نصیریہ گولڑہ شریف تحصیل کروڑ کا اجلاس زیر صدرت پیر آف چھتر شریف سید غوث محمد شاہ گیلانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں طارق پہاڑ ، حافظ ابو بکر چشتی ، ڈاکٹر ریاض حیدر مہروی ، حافظ عبدالحمید ، شیخ وسیم اکرم ، محمد عثمان مہروی ، شیخ محمد رمضان ناظم مدرسہ جامعہ سعیدیہ رضویہ ، حافظ محمد طارق ، عبدالحمید چشتی ، حافظ محمد نواز چشتی ، ملک امیر فیاضی ، حافظ غلام فرید چشتی سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں انجمن غوثیہ مہریہ کروڑ لعل عیسن کی باڈی تشکیل دی گئی۔ جس میں متفقہ طور پر سرپرست اعلیٰ ملک محمد اکرم سواگ مہروی ، صدر قاری عبدالحمید فیضی ، نائب صدر ڈاکٹر محمد عثمان گولڑوی، جنرل سیکریٹری شیخ محمد وسیم ، فنانس سیکریٹری عبدالحمید زرگر ، ناظم نشر و اشاعت امیر فیاضی ، نائب ناظم نشر و اشاعت شیخ محمد رضوان ، ناظم تعلیم و تبلیغ مولانا ملازم حسین کا چنائو عمل میں لایا گیا۔

Karor Lal Essan News

Karor Lal Essan News

Karor Lal Essan News

Karor Lal Essan News