چنائی (جیوڈیسک) چنائی ٹیسٹ میں کرون نائر آئے اور چھا گئے۔ مڈل آرڈر بلے باز نے کیرئیر کے تیسرے ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنا ڈالی۔ وہ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری کو 300 رنز میں بدلنے والے پہلے بھارتی بلے باز بھی بنے۔ کرون نائر نے اس میراتھن اننگز میں 32 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔
طویل دورانیے کی کرکٹ میں اب تک 30 ٹرپل سنچریاں بن چکی ہیں۔ میچ میں بھارت نے 759 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا سکور بنایا اور انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 282 رنز کی برتری حاصل کی۔
جواب میں انگلینڈ نے چوتھے روز وکٹ کھوئے بغیر 12رنز بنا لئے۔ بھارتی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز پہلے ہی 0-3 سے اپنے نام کر چکی ہے۔