کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ کرونا کیخلاف پاکستان جیسے اقدامات شاید ہی کسی اور ملک نے کیے ہونگے، حالات اب بہتری کی جانب گامزن ہیں ہماری ایکسپورٹ اوپر جا رہی ہیں ، لوگوں کا اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے ، وفاقی حکومت نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو جو مراعات دیں اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں دیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنیدلاکھانی نے کہا کہ سمند ر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات ز 2768ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں جو کہ پاکستانی معیشت کے لیئے ایک بہت بڑی خوشخبر ی ہے، وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لیئے کسی قانونی اور آئینی حل سے قبل ایک سیاسی حل کی کوششیں کر رہی ہے۔
ان کی نالائقیوں اور نا اہلیوں کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہوا، یہ چاہتے تھے کہ انہیں ہر قسم کی اور ہر حد تک کرپشن کرنے کی اجازت دی جائے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ میں اپنے حواریوں اور ان کے معاونین کے اثاثے قوم کے سامنے لائیں ، صرف دو خاندانوں نے پاکستان کو قرضے کے گہرے کنوویں میں دھکیل دیا ہے، ملک کو ایسی حالت میں پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے اگر کاروائی نہ ہوئی تو تاریخ پی ٹی آئی کو بھی معاف نہیں کریگی، انہوں نے کہا کہ کب تک سندھ حکومت کے ڈرامے بازیاں دیکھیں وفاقی حکومت سندھ کی عوام کے لیئے جو بھی کر سکی کریگی ، سندھ کے حکمران خود بھی دل کھول کر لوٹ مار کرتے ہیں اور سندھ کی غریب عوام کو منافع خوروں کے رحم و کرم بھی چھوڑ دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق کے ساتھ نہیں چلنا چاہتی آرٹیکل 149کے تحت وفاق براہ راست ایکشن لے سکتا ہے جو بھی جمہوری اور آئینی طریقہ ہے اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے عوام کی بہتری اور ملکی ترقی کے لیئے اتحاد بنانا سازش نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی ترقی کے لیئے حکومتوں میں ورکنگ ریلیشن بہت ضروری ہے لیکن سندھ حکومت کی نیت میں فطور ہے اور جھوٹ اور سچ ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔