کابل (جیوڈیسک) ایک رپورٹ کے مطابق کرزئی کے 13 سالہ دور میں افیون کی کاشت کے سدباب کیلئے عالمی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
ایک این جی او کی رپورٹ میں بتایا گیا عالمی برادری سے ملنے والے کروڑوں ڈالر کے فنڈز کا صحیح جگہ استعمال نہیں ہوا۔
کرپشن کے خاتمہ کی خاطر بھی مناسب اقدامات نہ کئے جا سکے۔ یاد ر ہے قبل ازیں اس کے ادارے نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا منشیات کی کاشت میں امریکی اور نیٹو ممالک بھی ملوث ہیں۔