کرزئی پاکستان سے مدد مانگنے آ رہے ہیں

Spokesperson

Spokesperson

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد افغان سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوحہ مذاکراتی عمل ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ صدر کرزئی افغان طالبان سے مذاکرات کے لئے پاکستان سے مدد مانگنے آ رہے ہیں۔ دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے افغان سفارتخانے کے ترجمان زرداشت شمس نے کہا کہ حامد کرزئی کے دورہ پاکستان کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں۔

زرداشت شمس کا کہنا تھا کہ دوحہ مذاکراتی عمل ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ حامد کرزئی افغان طالبان اور ہائی پیس کونسل کے درمیان براہ راست رابطے کیلئے کسی ادارے سے نہیں۔ پاکستان سے تعاون مانگنے آ رہے ہیں۔

افغان سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور حامد کرزئی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملا برادرز کی رہائی پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے جبکہ افغان صدر سرحد پار سے در اندازی کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کرزئی کی وزیراعظم نواز شریف اور صدر زرداری سے ملاقاتوں میں پاک افغان تجارت معاہدے ایپٹا پر بھی بات چیت کی جائے گی۔