کرزئی کا امریکا کیساتھ سکیورٹی معاہدے سے اتفاق

Karzai

Karzai

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے امریکا کے ساتھ سکیورٹی معاہدے سے اتفاق کر لیا۔ افغان صدر حامد کرزئی نے امریکا کے ساتھ اس سکیورٹی معاہدے سے اتفاق کیا ہے جس کے تحت امریکہ 2014 کے مجوزہ انخلا کے باوجود افغانستان میں اپنے کچھ فوجی تعینات رکھنا چاہتا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق حامد کرزئی نے مزید تفصیلات واضح کئے بغیر بتایا کہ امریکا کو معاہدے کے مطابق ادائیگی کرنی چاہیئے۔ ان کا اشارہ افغانستان کے ان 9 فوجی اڈوں کی جانب تھا جو امریکا کو لیز پر دیئے گئے ہیں۔ کرزئی نے کہا کہ امریکا کو افغانستان کی سکیورٹی بڑھانے۔

اس کی مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور طویل المیعاد معاشی ترقی کے لئے تعاون کرنا ہو گا۔ اگرچہ حامد کرزئی نے امریکا سے فوجی اڈوں کی لیز کے حوالے سے طلب کردہ رقم بارے نہیں بتایا تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ 6 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں مستقل اڈے قائم نہیں کرنا چاہتا۔