گوانگ ژو (جیوڈیسک) چین وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک اور خطے کو فائدہ ہو گا، کاشغر گوادر پروجیکٹ سے خطے میں معاشی تبدیلی آئے گی۔ گوانگ ژو میں چائنا سدرن پاور گرڈ کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی چوری کا خاتمہ اور لائن لوسز کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کا بحران سب سے بڑا مسئلہ ہے، گذشتہ حکومت نے اس پرکوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے۔