کشمیر پر امریکی امور خارجہ کمیٹی کا اجلاس بہت بڑی پیشرفت ہے: شاہ محمود قریشی

Shah Mahmood Qureshi

Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر امریکی امور خارجہ کمیٹی کے اجلاس کو بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔

امریکی امورخارجہ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس پر جیونیوز سے گفتگو کے دوران اپنے رد عمل میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امور خارجہ کمیٹی کا اجلاس ہونے کا اعلان ایک بہت بڑی پیشرفت ہے، پاکستانی امریکن کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی امور خارجہ کمیٹی کا اجلاس پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگا، اجلاس مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مزید اجاگر کرے گیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بحث چل نکلی ہے، کشمیر سب سے بڑی خبر بن چکی ہے، کشمیر سے اظہار یکجہتی ٹرینڈ ہے۔